سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اے این ایف نے سعودی عرب منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی مسافر سرور خان پرواز نمبرPA - 270 کے ذریعے اسلام آباد سے جدہ روانگی کیلئے پہنچا تو ائرپورٹ پر اے این ایف کی ٹیم نے چیکنگ کی جس کے احرام میں چھپائی گئی ایک کلو134 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ اے این ایف منتقل کردیا گیا ۔