سینکڑوں پتنگیں، ڈوریں برآمد،ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے35ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ پیرودھائی پولیس نے رضوان سے 350پتنگیں معہ 02ڈوریں ، احسن سے 300پتنگیں معہ 02ڈوریں اور توصیف سے 250پتنگیں معہ 02ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔ جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر نیک محمد ، عادل ، نیاز ، نعمت ، سلطان ،تھانہ نیوٹائون پولیس نے طارق علی ، مائی خان ، کلیم ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملکہ بی بی ، اقبال خان ، مظہر ، توصیف ، انور ، عابد ، معظم ، نذر ، رشید ، غلام رسول ،انیس ، حیات خان ، لطیف ،جہانگیر ،ظہور ، اشرف مسعود ،سعید ،عثمان ،فضل جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے زاہد الرحمان ، شہاب الدین ، دلدار اور تصور حسین کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لئے ۔