آر پی او کا رمضان سستا بازار22نمبر چونگی راولپنڈی کا دورہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد احسان طفیل نے رمضان سستا بازار22نمبر چونگی راولپنڈی کا دورہ کیاسیکورٹی انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کاجائزہ بھی لیادورے کے دوران اے سی کینٹ احمد حسن رانجھا، ایس ڈی پی او کینٹ سردار بابر ممتاز اور ایس ایچ او آر اے بازار بھی انکے ہمراہ تھے آر پی او نے رمضان سستا بازار میں تعینات پولیس سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیااے سی کینٹ نے انتظامی امور اور ایس ڈی پی او کینٹ نے سیکورٹی امور سے متعلق آر پی او راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی آر پی او راولپنڈی نے رمضان سستا بازار میں قائم مختلف سٹالز کا بھی جائزہ لیاآر پی او راولپنڈی نے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔