پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا انفرادی ریکارڈ بنا دیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیاپاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بقیہ دونوں میچوں میں سے کم اسکور کیا لیکن اس کے باوجود ون ڈے کرکٹ میں تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم کی سنچری اور فخر زمان کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی نصف سنچری کے باوجود پاکستانی ٹیم اختتامی اوورز میں زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکی اور گزشتہ میچوں کی نسبت کم اسکور کیا۔پاکستان نے میچ میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے لیکن بقیہ دو میچوں کی نسبت کم اسکور کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز کا ہدف دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے، دوسرے میچ میں 9وکٹوں کے نقصان پر 359رنز بنائے جبکہ آج تیسرے میچ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 340رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی ٹیم نے لگاتار تین میچوں میں 340یا اس سے زائد رنز لگاتار تین میچوں میں مخالف ٹیم کو ہدف نہیں دیا۔