نہال صدیقی رمضان کر کٹ ٹرافی میں دو میچوں کے فیصلے
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ینگ پاک فلیگ سی سی زون چار کے زیرِ اہتمام 23ویں نہال صدیقی رمضان کر کٹ ٹر افی میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے برائٹ گرائونڈ پر جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں الفلاح اسپورٹس نے پیس ایمبیسڈر سی سی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدیا،پیس ایمبیسڈر سی سی نے تین وکٹوں کے نقصان پر 113رنز اسکورز بنائے،بلال 43، حسیب19اور حماد نے17رنز اسکورز بنائے،ابراہیم،سجاد،عمر نے 1,1وکٹ حاصل کی،جواب میں الفلاح اسپورٹس نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکورز 114رنز بنالئے،فراز33،افتخار شاہ30اور عمر خان نے 18رنز اسکورز بنائے،علیان نے دو وکٹیں حاصل کی،دوسرے میچ میں پنجاب سی سی نے ملیر ینگ سی سی کو 23رنز سے شکست دیدیا،پنجاب سی سی نے چار وکٹوں پر 164رنز کا ٹارگٹ دیا،فیضان احمدنے شاندار نصف سینچری62رنز،اسامہ ملک34 اور اسد الرحمن نے 27رنز اسکورز بنائے،کامران،شہزاد،عدنان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں ملیر ینگ سی سی نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بناسکی،عثمان خان 33رنز،کریم اللہ 26اور جبران نعیم نے21رنز بنائے ،احمد علی اسدالرحمن،سعید احمد نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،ان میچوں میں رحمان بہادر اور مہتاب الدین نے اپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ آصف خان آفیشل اسکورر تھے۔