گنیز بک میں شامل وزیرستان کے نو سالہ 'ہیلی کاپٹر سپن' ریکارڈ ہولڈر
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)گنیز بک میں شامل وزیرستان کے نو سالہ 'ہیلی کاپٹر سپن' ریکارڈ ہولڈر رضوان محسود گنیز ریکارڈ ہولڈرعمر میں کم، لیکن صلاحیت میں بیمثال ہے۔کام ایسا جو بڑے بڑے بھی نہ کرسکے اور تعلق ایک ایسے علاقے سے جہاں کھیل کود کے مواقعوں کا کوئی وجود ہی نہیں، لیکن پھر بھی ایک باصلاحیت کھلاڑی بن گیا ہے۔ مارشل آرٹ کے شعبے میں عالمی ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام روشن کیا اور ان کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے، چوتھی جماعت کے نو سالہ طالب علم رضوان محسود نے حال ہی میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔رضوان محسود نے 30 سکینڈ میں 46 مرتبہ ہیلی کاپٹر کی طرح گھوم کر یہ ریکارڈ بنایا۔انھوں نے مارشل آرٹ کی ایک کیٹگری 'ہیلی کاپٹر سپن' میں پربارکر ایڈی نامی انڈین کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔