افطار ڈنر کے نام پر حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے: فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افطار کے نام پر شب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار پارٹی میں اپوزیشن رہنماؤں پر مدعو کرنے پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے دریں اثناء ایک انٹرویو میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ دریں اثناء لاہور میں ریلوے اسٹیشن پرقائم پناہ اہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں افطاری کے نام پر جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق یہ شیلٹر ہوم بنایا گیا ہے یہ نئے پاکستان کی طرف ایک پہلا قدم ہے اپوزیشن جماعتیں معاشی دہشتگردی کرکے معیشت کو لہولہان کر گئیں اس طرح کی پناہ گاہیں تعمیر کرکے غربت کے خاتمے کیلئے پہلا قدم اٹھا رہے گزشتہ حکومتیں غربت کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہیں تخت لاہور نے اپنے بچوں کے مفادات کیلئے تو سوچا مگر قوم کے بچوں کا نہیں سوچا عوام معاشی دہشت گردوں سے روپے کی قدر میں کمی سے متعلق پوچھیں وزیراعظم نے غریب بچوں کیلئے پناہ گاہیں بنائیں ملکی معشت کو بہتربنانے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی لا رہے ہیں روپے کی قدر میں کمی کیلئے بے چینی دکھانے والی اپوزیشن 5 سال کہاں تھی طویل مدتی بہتری کیلئے وقتی طور پر کڑوی گولیاں نگلنی پڑتی ہیں عمران خان نے معیشت کو لاحق کیسز ٹھیک کرنے کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کر لی ہے عوام کو ریلیف دینے کے راستے میں اگر کوئی رکاوٹ ڈالنا ہے تو انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی ایمنسی سکیم اپوزیشن سنجیدہ ہے تو ساتھ لیکر چلیں گے احتجاج کرنا چاہئے تو کنٹینر اور ٹھنڈا پانی فراہم کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کا اپنا وجود خطرے میں ہے پہلے اس کو بچانا ہے پھر آگے بڑھنان ہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکسان آمد پر 20 کروڑ روپے کی کرائے پر گاڑیاں لینے کی خبر کی مذمت نہیں کرتی تاہم اس خبر کی تردید کرتی ہوں ۔