ساہیوال پولیس کی پٹرول ادائیگیوں میں 88 کروڑ کرپشن‘ سپرنٹنڈنٹ معطل‘ ٹھیکیدار فرار
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) نیب کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر پولیس کے پٹرول اورڈیزل کے بلوں میں88کروڑ روپے کی کر پشن پکڑ لی ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ۔قومی احتساب بیورو کو ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ساہیوال کے آفس میں 2011سے2018تک پٹرول اور ڈیزل کے سرکاری بلوں میں اربوں روپے کی کر پشن اور پولیس کے سپر ٹنڈنٹ اور ایک ٹھیکیدار کی سر کاری رقوم ہڑپ کر نے ا ور بیرون ملک اثاثے بنانے کی رپورٹ ملی تو نیب کی ایک ٹیم نے اعجاز چٹھہ نیب کے ایک آفیسر کی قیادت میں ڈسٹر کٹ اکائونٹس آفس ساہیوال میں چھاپہ مارا تو 2012سے2014تک کا ریکارڈ مل گیا جبکہ2011کے ریکارڈ کو اکائونٹ آفس اور پولیس کے سپر ٹنڈنٹ نے غائب کر دیا تھا لیکن نیب کی ٹیم نے حبیب بینک کوٹ خادم علی شاہ اور الائیڈ بینک ہائی سٹریٹ سے 2013,2012,2011اور2014تک ادائیگیوں کے چیک کے ثبوت مل گئے۔ نیب ٹیم پٹرول، ڈیزل کے پولیس کے بلوں کے اہم ریکارڈ اور دستاویزات قبضہ میں لیکر روانہ ہو گئی ۔سعید احمد سپر ٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے اور ٹھیکیدار عارف بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔