اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی ممالک امریکا کی جانب سے یروشلم میں سفارت خانہ منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، سفارت خانے کی منتقلی مسلم امہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور دشمنی ہے، یہ منتقلی مجرمانہ اقدام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے.اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینی ریاست کے دار الحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، غزہ میں غیر مسلح فلسطینیوں کے احتجاج پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی افواج کی فلسطینیوں پر بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں, اسرائیل نے جرائم سفارت خانہ منتقلی کے غیر قانونی پس منظر میں کیے، سانحہ غزہ کی تحقیقات کے لیے عالمی ماہرین کی آزاد کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، سلامتی کونسل، سیکریٹری جنرل اور دیگر اتھارٹیز کمیٹی تشکیل دیں. اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہفلسطین کےتحفظ کیلئےبین الاقوامی فورس بنائی جائے,بیت المقدس سفارتخانے منتقل کرنیوالے ممالک سے معاشی سرگرمیاں محدود کی جائیں.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024