پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار سے باہر ہوتا ہے فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے، پاک فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ بن چکا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار سے باہر ہوتا ہے فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے، نواز شریف نے1994ءمیں پاک فوج کو بدنام کرنے کی بڑی سازش کی اور فوجی قیادت پر ہیروئین، اسمگلنگ منصوبے کا الزام لگایا، ٹویٹ میں عمران خان نے نواز شریف کے امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو جنرل اسلم بیگ اور اسد درانی پر الزامات کا انٹرویو ٹویٹ کیا اور کہا کہ نواز شریف نے1994ءمیں بھی ایسا ہی کیا فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ بن چکا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024