پنجاب سمیت ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا، آئندہ روز بھی مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں کیساتھ بارش جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت کم رہے گی۔ دوسری جانب شہر قائد اور اندرون سندھ میں سورج سوا نیزے پر ہے، تیز دھوپ کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت چالیس سے اوپر پہنچ گیا، کراچی میں پارہ انتالیس جبکہ سکھر اور حیدر آباد میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا،مالاکنڈ،پشاور،بنوں، ملتان،بہاولپور،فاٹا،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی، جبکہ شہیدبینظرآباد،چھور، مٹھی، لسبیلہ،سکھر،حیدرآباد،لاڑکانہ،تربت میں پڑی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38