سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ خواجہ آصف اور وزیر مملکت طلال چودھری کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دئیے‘خواجہ آصف کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا‘وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف توہین کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ‘ نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا،جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف توہین کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا،عدالت نے وزیر مملکت کو نوٹس جاری کردیا،طلال چودھری کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ ایک بجے سماعت کرے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024