پی سی بی نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکاز نوٹس بھیج دیا،،، محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے باؤلنگ ایکشن جانچنے کےمعیار کو امتیازی قرار دیتے ہوئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر کڑی تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ کہیں طاقت، کہیں تعلقات قانون پر اثر انداز ہوتے ہیں،،، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈز کی طاقت کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا،،، تعلقات خراب ہونے کے ڈر سے رعایتیں دی جاتی ہیں۔ پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے کرکٹر کو شوکاز نوٹس بھیج دیا،،، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حفیظ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،،، کرکٹر سے سات روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024