ہم نے الزامات کا جواب ہمیشہ تر قیاتی کاموں سے دیا ، حنیف عبا سی
راولپنڈ ی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور پنجاب سپورٹس سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد حنیف عبا سی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پندرہ ارب روپے کی لاگت سے سپورٹس پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے وقا ر النساء کا لج میں خواتین کا آ سٹرو ٹرف ہاکی گرائونڈ رواں ماہ کے اختتام سے قبل مکمل ہو جا ئے گا جس کے بعد یہاں خواتین کی سطح پر ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی یہ بات انھوں نے راولپنڈی پریس کلب میں سپورٹس جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر نیشنل پر یس کلب کے صدرطارق چوہدر ،سیکرٹری شکیل انجم ،سینئر جو ائنٹ سیکرٹر ی عا بد عبا سی پی ایم یو کے راشد چو ہا ن سینئر صحافی اسپورٹس جمنازیم کمیٹی کے ارکان شکیلہ جلیل ،خالد چوہدری ، سلطان شاہ بھی مو جو د تھے حنیف عبا سی نے کہا کہ پا کستان کے تمام پر یس کلبوں میں یہ پہلا پر یس کلب ہے جہا ں صحافیوں کی فلاح بہبود کے لئے وزیراعلی پنجاب نے سپورٹس جمنازیم کی منظوری دی اور اس کی تیاری پر ایک کروڑ 14لاکھ روپے کی لا گت آ ئی جمنازیم میںبین الاقوامی معیار کی جد ید باڈی بلڈ نگ مشینری ،آ لات اسنوکر ٹیبل اور ٹیبل ٹینس مہیا کیا گیا ہے تا کہ صحافی کچھ وقت نکال کرمثبت کھیلوں کی طرف بھی تو جہ دے کر اپنی صحت بہتر کر سکیں انھوں نے کہا کہ جب لوگوں کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہ ہو تو وہ گالیاں اور الزامات لگادیتے ہیں مگر ہم نے الزامات کا جواب ہمیشہ اپنے تر قیاتی کاموں سے دیا ماضی میں راولپنڈی میں گندگی کے ڈھیر ہوتے تھے مگر اب یہا ں صفائی ستھرائی کا بہترین نظام مو جو د ہے لو گو ں کو میٹرو بس کے ذریعے بہترین سفری سہولیات فراہم کر ر ہے ہیں صھت کے شعبے میں راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی اٹیٹ آ ف آ رٹ ہے جہاں امیر اور غریب کے فرق کے بغیر علاج کیا جاتا ہے جبکہ صحافیوں کے لئے یہا ں خصوصی انتظامات ہیںبے نظیر بھٹو ہسپتال میں بھی صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے جبکہ بے نظیر ہسپتال میں متعدد نئے بلاک بنائے گئے پہلے یہا ں صرف 25وینٹی لیٹر ہو تے تھے جن میں سے کئی دستیاب نہیں ہو تے تھے مگر اب راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہپستال میں آج 140وینٹی لیٹر موجود ہیں حنیف عبا سی نے کہا کہ میرا شہر کے کسی ترقیاتی منصوبوں میں اپنا ذاتی کوئی مفاد یا ٹھیکہ نہیں وزیر اعلی شہباز شریف سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کے لیے جو بھی بات کی ان کی مہر با نی ہے کہ انھوں نے راولپنڈ ی کے عوام کی محبت کو سامنے ر کھتے ہو ئے کھل کر فنڈز فراہم کئے حنیف عبا سی نے کہ 20 مئی کو راولپنڈی انسٹیوٹ آف یورالوجی کا افتتاح ہو جا تا اگر اس میں اسٹاف اور مشینری ہو تی مگر الیکشن کمیشن نے ہمارے وقت سے قبل ہی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک انمر یجوں کے ساتھ زیادتی کی جو طویل عر صے سے یورالوجی کے مختلف امراض میں مبتلا تھے حالانکہ بیرون ملک موجود ماہر ڈاکٹروں سے بھی بات ہو چکی تھی جنھوںنے یہان گردوں کی ٹرانسپلانٹ کا کام کر نا تھا اب ایسے غریب اور مستحق افراد کی بد دعائیں ہی انھیں لگ سکتی ہیں حنیف عبا سی نے کہا کہ راولپنڈی میں بنائے گئے کھیلوں کے کمپلیکس کے مقابلے میں کے پی کے میں کوئی ایک منصوبہ دکھادیںمگر سوائے نعروں اور دعووں کے ان کے پا س کچھ نہیں جو فلاح و بہبود کے کام کرتے ہیں انکا نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اسد عمرکہتے تھے کہ گیارہ ارب میں میٹرو بنائیں گے مگر آج 71ارب سے زیادہ ہونے کے باوجود پشاور میٹرو منصوبے کا کوئی سر پاؤں نہیں۔