راجہ جاوید اخلاص نے دل جیت لیے ہیں،طاہر اکبر کیانی
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء راجہ طاہر اکبر کیانی نے کہا ہے کہ راجہ جاوید اخلاص اپنے حلقہ انتخاب او عوام کی تقدیر بدل کے رکھ دی ہے علاقے میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کراکے راجہ جاوید اخلاص نےعوام کے دل جیت لیے ہیں انکی شاندار کارکردگی عام انتخابات میں کامیابی کا باعث بنے گئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے علاقے کے معززین ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا راجہ طاہر اکبر کیانی نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں عوام کو دھوکہ دینے والے سیاست دانوں کو منہ کی کھا نی پڑے گی اور عوام راجہ جاوید اخلاٖص جیسے باکردار ،دیانتدار سیاست دانوں کو کامیابی سے نوازے گی ۔