علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹیوٹر رجسٹریشن فارم اپنی ویب سائٹ پر فراہم کریگی
اسلام آباد (نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے وضاحت کی ہے کہ ٹیوٹر رجسٹریشن فارم یونیورسٹی اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کرے گی جبکہ بعض نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پر اے آئی او یوٓیونیورسٹی کا ٹیوٹر رجسٹریشن فارم اپ لوڈ کیا ہواہے ٗ امیدواروں اور علاقائی دفاتر کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کو ٹیوٹر رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے کہ سوشل میڈیا پر فراہم کردہ ٹیوٹر رجسٹریشن فارم یونیورسٹی نے اپ لوڈ نہیں کیا ہے اور جب ضرورت محسوس ہوگی تو یونیورسٹی ٹیوٹر رجسٹریشن فارم اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کرے گی۔ وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی امیدواروں کی جانب سے ٹیوٹر رجسٹریشن فیس جمع کرانے کی ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ وضاحتی بیان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔