ترقی وخوشحالی کے دعویداروں نے ملک وقوم کا وقت برباد کیا: عمران پرویز دھول
خانیوال (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہرعمران پرویز دھول نے کہاکہ عوام کے تعاون سے منتخب ہوکر خانیوال کی پسماندگی کو دور کرنے کے عملی اقدام کریں گے ترقی وخوشحالی کے دعوے کرنے والوں نے ملک وقوم کاوقت بر با د اور وسائل کو ضائع کیاکھوکھلے دعووں کوعملی تصویر خانیوال کے ہر گلی محلے میں نمایاں نظرآتی ہے۔وہ رابطہ مہم کے حوالے سے شہر کے مختلف وار ڈ میں معززین علاقہ ،کونسلرز اور کارکنوں کے مختلف وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ خانیوال کو پارکوں کا شہر بنانے کے دعو ے کرنے والوں نے محض اپنی قیادت کی طرح شعبدہ بازی کرتے ہوئے اپنے نام کی تختیاں لگاکر کاغذوں میں افتتاح کیاجبکہ عملا پارکوں کی جگہ فیلتھ ڈپو بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام اب مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کرتے ہوئے باکردار اور خد مت خلق کاجذبہ رکھنے والی قیادت کو آگے لائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے منتخب ہوکر عوام کو ما یو س نہیں کریں گے ۔