نابینا طلباء کیلئے الجبرا اور جومیٹری کا مضمون اختیاری قرار دیا جائے: سعدیہ کرمانی
ملتان (لیڈی رپورٹر) محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات نابینا افراد کے لئے سہل اور آسان ہونے چاہئے تاکہ وہ اپنی بہتر کارکردگی دکھا سکیں لیکن افسوس میتھ کا سبجیکٹ طلباء کے لئے جہاں مشکلات پیدا کررہا ہے وہاں الجبرا اور جیومیٹری کا مضمون بھی ان کے مجموعی نمبروں کو متاثر کرتا ہے انہوں نے نوائے وقت کی وساطت سے پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الجبرا اور جومیٹری نابینا طلباء کے لئے اختیاری قرار دیا جائے اور آسان حساب امتحانات میں شامل کیا جائے۔