موٹروے پولیس ٹریننگ سینٹر میں تقسیم انعامات کی تقریب
فیروزوالہ (نامہ نگار)موٹروے پولیس ٹریننگ سنٹر میں سالانہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی مہمان خصوصی وفاقی وزیر رانا تنویر تھے انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹروے پولیس کی ایمانداری کی گونج پوری دنیا میں سنائی دیتی ہے اورغیر ملکی سفارت کار بھی موٹروے پولیس کے عملہ کی دیانتدادی کے معترف ہیں اس موقع پرڈی ایس پی افضل مجید اور دیگر حکام نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر نے سال بھرکے دوران اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ملازمین میں ریوارڈ کی رقم کے چیک تقسیم کیے۔