سابق لیبر آفیسر میاں اقبال انصاری کی نماز جنازہ ادا، سیاسی سماجی شخصیات اور وکلاء کی کثیر تعداد میں شرکت، قل خوانی آج ہوگی
ملتان (سماجی رپورٹر) لیفٹیننٹ کرنل سہیل اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر ای او بی آئی ساجد اقبال اور پرویز اقبال انصاری کے والد میاں محمد اقبال انصاری سابق لیبر آفیسر کا نماز جنازہ عام خاص باغ دولت گیٹ میں ادا کی گئی جس میں سول سوسائٹی، سماجی رہنما اور وکلاء برادری سے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ مولانا قاری فاروق نے پڑھائی، نماز جنازہ میں بابو نفیس احمد انصاری، محمد صادق انصاری، عمر رشید سلہری، شیخ محمد صابر، یوسف زبیر ایڈووکیٹ، محمد حسین کھوکھر، سعید یاور علی، میاں محمد عباس، بشیر احمد انصاری، محمد سلیم انصاری، محمد ارشد بھٹہ و دیگر شریک تھے۔ مرحوم کی قل خوانی کل صبح 8:30 بجے حافظ جمال مسجد میں ادا کی جائے گی۔