سٹاک مارکیٹ مندابرقرار ، 2 کھرب 16 ارب کا سرمایہ ڈوب گیا
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 246.13 پوائنٹس کی کمی سے 41623.52 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں2کھرب 16 ارب51 کروڑ 42 لاکھ3ہزار308 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب 71کروڑ 67 لاکھ 89ہزار 493 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ خرید و فروخت میںبھی2کروڑ59 لاکھ11ہزار450 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز جمعہ کوٹریڈنگ میں مندی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس246.13 پوائنٹس کی کمی 41800اور41700کی دو بالائی نفسیاتی حدوں سے کم ہوکر 41623.52 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں138.96پوائنٹس کی مندی سے 20313.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 133.38 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں611.20پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس22.48پوائنٹس کے اضافے سے15247.46پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس146.87پوائنٹس کی مندی سے 20338.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 129.43 پوائنٹس کی کمی سے 20974.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر313کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے78کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،218کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر8کروڑ28لاکھ 48ہزار510 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4ارب 33کروڑ 21لاکھ 76ہزار 658 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 86 کھرب 77ارب 31کروڑ 50لاکھ 71 ہزار 983روپے سے گھٹ کر 86کھرب 40ارب 80کروڑ 8لاکھ 68 ہزار 675روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں121کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور5کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2کروڑ 18لاکھ 53ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔