ملتان ویسٹ کمپنی کا 25 یو سیز کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کر لیں
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ملتان شہر کی 25 یونین کونسلوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے اربن یونٹ کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے فیصلہ‘ ڈی سی ملتان زاہد سہیل کی ہدایت پر ڈرافٹ جلد منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو بھیجا جائے گا بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تھرڈ پارٹی کے ذریعے 700 ملازمین بھرتی کرنے کیلئے آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں لیکن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے تھرڈ پارٹی کے ذریعے ملازمین بھرتی کرنے کی بجائے ویسٹ کلیکشن کے کنٹریکٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے 25 یونین کونسلوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔