سستے بازاروں میں چینی کی مسلسل فراہمی جاری ہے: سمیر احمد سید
لاہور(خبر نگار) ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں چینی کی مسلسل سپلائی کی جارہی ہے۔ ایک کلو اور دو کلوکا پیکٹ 46روپے فی کلو کے حساب فروخت کیا جا رہا ہے۔ گلبرک زون کے رمضان بازاروں کے لیے دس ہزار ،نشتر ،راوی ،داتا گنج بخش،سمن آباد، شالیمار اور واہگہ کے رمضان بازاروں کے لیے دس ہزار کلو چینی زون کو دی گئی۔ عزیز بھٹی زون کے رمضان بازاروں کے لیے بارہ ہزار جبکہ اقبال زون کے رمضان بازاروں کے لیے گیارہ ہزار کلو چینی سپلائی کی گئی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر تمام افسران نے لاہور کے شہر میں بنائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔صفائی ستھرائی،اشیاء ضروریہ کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی،پرائس لسٹ اور اشیاء کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔