چینی باشندے اپنے پالتو جانوروں کی تدفین پر ہزاروں یوآن خرچ کر ڈالتے ہیں
بیجنگ(آئی این پی/سنہوا)پالتو جانوروں کے زیادہ سے زیادہ مالکان زبردست اخراجات کے باوجود اپنے پالتو جانوروں کے قبرستان میں دفنانے پر آمادہ ہیں اس کی اطلاع ایک خبر رساں ایجنسی ویب سائٹ نے دی ہے ۔2015میں چین میں رجسٹرڈ پالتو جانوروں کی تعداد قریباً 100ملین تھی۔بیجنگ کے نواح میں ایک قبرستان جیسے’’جسے پالتو جانوروں کی جنت‘‘ ایسی جگہ قائم ہے جہاں 4ہزار سے زائد پالتو جانور دفن ہیں تاہم کسی پالتو جانور کے قبرستان میں تدفین سستی نہیں ہے ، ’’پالتو جانوروں کی جنت ‘‘ میں صرف ایک قبر کی قیمت 2سے 5پانچ ہزار یوآن (314سے 785ڈالر)تک ہے۔