سپیکر برطانوی پارلیمنٹ جان برکائو کو خاتون رکن کو بیوقوف کہنے پر شدید تنقید کا سا منا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکر جان برکائو کو خاتون رکن سے بدتمیزی کے الزام کا سامنا ہے۔ برطانوی دارالعوام کے اراکین نے سپیکر جان برکائو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جان برکائو نے خاتون رکن اینڈریا لیڈسم کو مبینہ طور پر بیوقوف عورت کہا۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ واقعہ کی باضابطہ شکایت درج ہوئی تو مکمل تحقیقات ہوں گی۔ وزیراعظم سمجھتی ہیں جان برکائو کے ریمارکس ناقابل قبول ہیں۔