میٹرو بس کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین ،ن لیگ کی قیادت عوام کی عملی خدمت کررہی ہے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ پاکستان کی70سالہ تاریخ میں جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے اس دور حکومت میں کرائے ہیں آج سے پہلے کوئی نہیں کرسکا ،وزیرعلی پنجاب شہبازشریف نے میٹرو بس سروس کے بعد اب اورنج لائن میٹرو ٹرین چلا کر ثابت کردیا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ پنجا ب کے عوام اس بار الیکشن میں پہلے سے بھی بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب کرینگے مسلم لیگ ن ایک بار پھر حکومت بنائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی آفس مغل آباد میں معززین علاقہ کے وفد سے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے موجودہ دورحکومت میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ قائم کیا ہے کینٹ کے علاقوں میں بھی ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں آنیوالے الیکشن میں راولپنڈی کینٹ کے عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔