راولپنڈی شہر بالخصوص افطار کے اوقات میں کسی مقام پر ٹریفک جام نہیں ہونی چاہئے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریجنل پویس آفیسر محمد وصال فخرسلطان نے جمعہ کو راولپنڈی شہرمیں دوران رمضان ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر محمد بلال افتخار کو احکامات جاری کردئے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ لیٹر آف ایڈوائس کے مطابق راولپنڈی شہر میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر کریں اور بالخصوص افطار کے اوقات میں کسی مقام پر ٹریفک جام نہیں ہونی چاہئے سی ٹی او راولپنڈی کو ایک ہفتہ کا وقت دیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی نے حکم دیا ہے کہ وہ دیگر متعلقہ اداروں سے ملکر اپنی تمام توجہ شہر میں ٹریفک کو بہتر کرنے پر دیںآرپی او نے سی ٹی اوکو ہدایت کی کہ مختلف ٹیمیں بنائے اور مری روڈ ،بینک روڈ اور راولپنڈی شہر میں ٹریفک کے نظام کو درست کریں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔