اینگرو فوڈزکے ہمراہ ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات
کراچی (کامرس ڈیسک) اینگرو فوڈز لمٹیڈ پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کااہم رکن ہے جس کا ملکی معیشت میں بہت بڑ ا حصہ ہے اور اس نے متعدد اقدامات کے ذریعہ پاکستان کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا ثبوت دیاہے۔ڈیری فارمرز کی تربیت سے لے کر اُن کے روزگار میں بہتری تک اور دنیا کی چھٹی بڑی ڈیری کمپنی، رائل فریز لینڈ کیمپنیا کی جانب سے 486 ملین کی غیر ملکی سرمایہ کاری تک اینگرو فوڈز لمٹیڈ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی وسیع رینج ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حال ہی میں پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کی نمائندگی کر نے والے اینگروفوڈز لمٹیڈ کے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقات کی جو وفاقی حکومت کی سطح پر اینگروفوڈز لمٹیڈ کے سماجی و اقتصادی کردار کا اعتراف ہے۔وفد کی قیادت پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین، یاور علی نے کی جبکہ اینگرو فوڈز لمٹیڈکی نمائندگی چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈائریکٹر، نوید سعید، چیف فنانس آفیسر، عمران حسین اور جنرل منیجر پبلک افیئرز، ریحان سعید نے کی۔