سٹریٹ چائلڈ عالمی فٹ بال کپ میں سلور میڈل لینے والی پاکستانی ٹیم آج واپس وطن پہنچے گی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)سٹریٹ چائلڈ عالمی فٹ بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی آج ماسکو سے واپس وطن پہنچیں گے،نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ، اورچیئرمین مسلم ہینڈزلحت حسنین کے علاوہ سماجی کارکن، کھلاڑیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کر ے گی ،گذشتہ دنوں ماسکو میں کھیلے گئے سٹریٹ چائلڈ عالمی فٹ بال کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ازبکستان کے ہاتھوں 6-5 پنلٹی ککس سے شکست کھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اور مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا اور دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنلٹی ککس ملے جس میں ازبکستان نے پانچ اور پاکستان نے چار گول کئے،واضع رہے کہ عالمی کپ میں22 ممالک کی انڈر16- ٹیموں نے حصہ لیا اور پاکستان اپنے کوالیفائنگ رائونڈ میں ناقابل شکست رہا،پاکستان نے سیمی فائنل میچ میں انڈونیشیاء کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔