اسلامی تعلیمات
پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ منصفانہ اور برادرانہ سلوک کیا جائیگا۔ اسلامی تعلیمات نے ہمیں یہی سکھایا ہے۔ یاد رکھئے کہ جو حکومتیں عوام کے اعتماد اور مرضی پر قائم نہ ہوں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ جمہوریت مسلمانوں کے رگ و ریشے میں پیوست ہے اور ہم نے ہمیشہ مساوات، اخوت اور استقلال کو پیش نظر رکھا ہے۔ اسلام میں کوئی ایسا موقع محل نہیں ہے جہاں کوئی فرد واحد اپنی من مانی کر سکے۔
(میمن چیمبر آف کامرس، ممبئی۔27 مارچ 1947ئ)