چین خطرہ بن گیا، امریکی کانگرس کی انٹیلی جنس کمیٹی بحث کر ے گی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ' ایوان نمائندگان' کی خفیہ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے سنگین خطرات کو دیکھتے ہوئے آئندہ مہینوں میں اس پر بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ چین سے سختی سے نمٹنے کے لئے کانگریس کے اعلان کو دیکھتے ہوئے انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ایوان نمائندگان کی خفیہ کمیٹی کے ریپبلکن صدر ڈیون نونس نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت پر بحث کے دوران کہا کہ چین ابھر رہا ہے اور ہماری سکیورٹی، معیشت کے علاوہ ہماری اقدار کے لئے بھی خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔