ینگ لکی سٹار کلب نے غالب سپورٹس کلب کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب نے غالب سپورٹس کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلے چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل میں غالب سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے۔ ثاقب محمود 69، عمر فاروق 45، بلال منیر 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ غالب سپورٹس کلب کی طرف سے سیف رسول نے پانچ، عمران ڈوگر اور حیدر علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ینگ لکی سٹار کلب نے دو وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بناکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ذیشان فاروق 70، حیدر علی 46، زبیر ملک 29اور امجد خان 20رنز بناکر نمایاں رہے۔ غالب سپورٹس کے احمد رضا نے دو جبکہ علی رضا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سیکرٹری لاہور ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن احمد ایاز یوسف خان نے سیف رسول کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔