پشتو فلموں کے یونٹ شمالی علاقہ جات پہنچ گئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) عیدالفطرکے موقع پر ریلیزہونے والی پشتو فلموں کے یونٹ شمالی علاقہ جات پہنچ گئے۔ بتایاگیا ہے کہ عید پر تین فلموں کی نمائش کا اعلان کیاگیا ہے جن کی شوٹنگ کا سلسلہ ان دنوں بالا کوٹ اور کاغان میںجاری ہے۔ ان میں اداکار شاہد خان، ارباز خان، عمران، آصف خان، اچھی خان، مہک نور اور بہت سے دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ فلموں کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور فلموںکے یونٹ اگلے ہفتے لاہور واپس پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔