وفاقی حکومت نے فاٹا اصلاحات پر آئینی مسودہ تیار کر لیا، اکتوبر میں بلدیاتی الیکشن ہونگے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے فاٹا اصلاحات پر آئینی مسودہ تیار کر لیا۔ کابینہ نے پارلیمانی کمیٹی کی مشکلات سے فیصلوں کو حتمی شکل دیدی۔ اکتوبر 2018ء میں فاٹا میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق فاٹا میں اپریل 2019 میں خیبر پی کے اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ فاٹا سے موجودہ منتخب سنیٹرز کی مدت 2021 اور 2024 میں پوری ہوگی۔ قومی اسمبلی میں فاٹا کی موجودہ 12 نشستیں برقرار رہیں گی۔ 2023 میں فاٹا کی خیبر پی کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کی جائیں گی۔ فاٹا کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے مخصوص فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ فاٹا کو آئندہ دس سال میں خصوصی طور پر ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔ فاٹا کو دس سال تک ہر سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت 100 ارب روپے دئیے جائیں گے۔ سالانہ 100 ارب روپے فاٹا کے لیے مختص 24 ارب روپے کے علاوہ ہوں گے۔ فاٹا اصلاحات کا مرحلہ موجودہ حکومت میں آئینی ترمیم کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔