یورپی یونین نے امریکی پابندیوں سے بچنے کے لئے قانونی اقدامات شروع کر دئیے
برسلز (بی بی سی + اے ایف پی) ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کو قائم رکھنے کے مقصد کے تحت یورپی یونین نے جمعے کو یورپی تجارتی کمپنیوں کو ایران سے کاروبار کرنے کی صورت میں امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے قانونی اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے جمعرات کو بلغاریہ میں ہونے والی ایک ملاقات میں یورپی کمیشن کو اس بارے میں قانون سازی کرنے کا اشارہ دے دیا تھا۔ کمیشن نے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس نے قانون میں تبدیلیاں کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا تاکہ ان امریکی پابندیوں کا سدِباب کیا جا سکے جن کا اطلاق ایران سے تجارت کرنے کی صورت میں یورپی کمپنیوں پر ہو گا۔ کمیشن کا کہنا ہے اگست کی چھ تاریخ تک جب امریکی کی طرف سے نئی پابندی لگایں گی یہ قانون نافذ العمل ہو جائے گا۔ یورپی تجارتی کمپنیوں کو کیوبا کے ساتھ تجارت کرنے کی صورت میں امریکی اقتصادی پابندیوں سے بچانے کے لیے یورپی یونین نے 1996 میں یہ قانون متعارف کروایا تھا۔