آسٹریلیا، دہشت گردی میں معاون کو 17سال قید کی سزا
سڈنی(آئی این پی)آسٹریلوی عدالت نے دہشت گردی میں معاونت کرنے کے جرم میں ایک شخص کو 17سال قید کی سزا سنادی۔ جمعہ کو نیو ساتھ ویلز کی سپریم کورٹ کے جج پیٹر جونسن نے کہا کہ طلال علم الدین کو دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ایک ہتھیار فراہم کرنے اور رکھنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔