مصری صدر السیسی کا غزہ ، رفاہ بارڈرکراسنگ پورے رمضان کے دوران کھولنے کا حکم
قاہرہ (اے پی پی) مصرکے صدر عبد الفتاح السیسی نے حکم دیا ہے کہ غزہ پٹی سے متصل رفاہ بارڈر کراسنگ کو پورے ماہ رمضان کے لئے کھول دیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔مصر سے فلسطینی خطے کو ملانے والی رفاہ بارڈر کراسنگ اکثر بند رکھی جاتی ہے، لیکن وقفے وقفے سے اسے ضرورت مندوں کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔