مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کی ضرورت ہے : چین
میڈرڈ (اے پی پی) چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی اور سپین کے وزیر خارجہ الفونو ڈاسٹس نے میڈرڈ میں مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے گفتگوکی۔انہوں نے کہا کہ 14مئی کوغزہ میں ایک دن کے اندر 62 افراد جاںبحق اور دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہونے کے واقعے پر حیرت اورافسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم طاقت کے استعمال کی ہمیشہ سخت مذمت کرتے ہیں۔ہم پرزور الفاظ میں اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ فریقوں کو سب سے زیادہ حد تک پرامن رہنا چاہئے اور ضبط و تحمل سے کام لینا چاہئے، تاکہ موجودہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔وانگ یی نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے قومی قانونی حقوق کی بحالی اور انصاف پر مبنی نصب العین کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتے ہیں۔