شہباز شریف نے بھی نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر دیا: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تو نواز شریف کے بیانیئے کو ان کی پارلیمانی پارٹی اور ان کے چھوٹے بھائی شہبا زشریف نے بھی مسترد کردیا ہے اور ان کا بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں اور وہ کرسی کے چکر میں اپنے اور پرائے کی پہچان بھی بھول گئے ہیں ۔اپنے حلقہ انتخاب این اے 131کے کارکنوں کے اعزاز میں د ئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز ایوان وزیراعظم سے بے دخل ہونے کے بعد سے اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔