امجد صابری قتل سمیت 13 ہائی پروفائل مقدمات فوجی عدالت بھیج دئیے گئے
کراچی ( وقائع نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے کئی برس سے زیر التواء ہائی پروفائل مقدمات فو جی عدالت بھیج دیئے گئے سانحہ نشتر پارک، پولیو ورکرز ٹیم پر حملہ سمیت 13 ہائی پروفائل مقدمات شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی اور سیشن عدالتوں کو مقدمات کی فہرست بھی موصول مقدمات میں کالعدم تحریک طالبان، لشکرِ جھنگوی ، سمیت ہائی پروفائل دہشت گرد شامل ہیںکراچی کی عدالتوں سے 7اور سکھر سے 6مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے والے اسحاق بوبی کے خلاف بھی تین مقدمات شامل ہیں۔جج ایڈوکیٹ جنرل برانچ نے ملزمان کی تحویل اور مقدمات کی فائل کیلئے عدالتوں سے رجوع کرلیا۔