چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک کی نااہلی پر الیکشن شیڈول جاری، پولنگ 8 جون کو ہو گی
جوہر آباد (نامہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے چیئرپرسن سمیرا ملک اور وائس چیئرمین مسعود نذیر راجڑ کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے دوبارہ پولنگ کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ آٹھ جون کو ہو گی جبکہ اکیس مئی کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغزات نامزدگی داخل کرائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخالف امیدوار ملک امیر حیدر سنگھا کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے سابقہ الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت نے انہیں نااہل کر دیا اور ضلع کونسل خوشاب کی یہ نشست خالی ہو گئی جس پر اب الیکشن 8 جون 2018ء کو ہو گا۔
الیکشن