بھٹو کے اصل وارث بالو کے اہل و عیال کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ممتاز بھٹو
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی زرداریوں کو ایک بار پھر لاڑکانہ بالخصوص نوڈیرو، رتوڈیرو یاد آ گیا ہے اور انہوں نے دوبارہ آکر ہمارے چچا خان بہادر احمد خان کے گھر میں ڈیرے ڈال دیے ہیں حالانکہ اس سے قبل گندے پانی میں ڈوبے لاڑکانہ، نوڈیرو اور رتوڈیرو انہیں یاد ہی نہیں تھے تاہم بھٹوں کے اصل وارث میدان میں موجود ہیں جو ہمیشہ کی طرح بھرپور طریقہ سے بالو کے اہل و عیال کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یہ اور بات ہے کہ پولیس اور دیگر افسر شاہی پولنگوں کے دروازے بند کر کے زرداریوں کو ووٹوں کی پیتیاں بھر کر دیتے ہیں اور پھر کیک اور مٹھائیاں لیکر ہم سے معافیاں بھی مانگتے ہیں مگر اس بار امید ہے کہ نگران حکومت صرف لاڑکانہ نہیں بلکہ ہر پولنگ پر دھاندلی کو روکنے کیلئے ٹھوس اقتدامات کرے گی جو بات بلکل ممکن ہے۔ اور 1997کی الیکشن میں جب مین نگران وزایراعلیٰ تھا تو ایسا کر کے دکھایا تھا جس پر مختلف ملکی و غیر ملکی اداروں نے میرا شکریہ ادا کیا تھا۔ مگر سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ بالو کے اہل و عیال اپنے آباو اجداد کو بھلا کر بھٹووں کے سائے میں کیوں آکر چھپے ہیں، کیا ان کا پیٹ ابھی تک نہیں بھرا؟
ممتاز بھٹو