کراچی لیگ رمضان کپ کا افتتاحی میچ دبئی ہاکس نے جیت لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ساتواں کراچی لیگ رمضان کپ کر کٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دبئی ہاکس نے اورینٹ اسٹارز کو88رنز سے شکست دی۔ٹورنامنٹ افتتاح عتیق صدیقی نے کیا۔ عمار حسین، آفاق احمد،عرفان الدین،سلیم ارشد منیجر،عرفان ادریس،اورنگزیب خان اور محمد شفقت بھی موجود تھے۔ دبئی ہاکس نے چھہ وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔اشتیاق غوری نے ناقابلِ شکست 60رنز سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنائے۔سلمان نے 60،عباد خان46اور زیشان بنگش نے 27رنز بنائے۔ دین محمد نے دو وکٹیں ،حفیظ،غلام،ابراہیم نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ اورینٹ اسٹار صرف94رنز بناسکی۔ کاشف حسین نے26،حفیظ17اور غلام نے 15رنز بنائے۔ سلمان نے چار ،شارق علی،خالد نے دو، دو اور اشتیاق غوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔