کے یو انٹر اکیڈمی فٹسال لیگ ، بلدیہ سینٹر اکیڈمی نے ٹرافی پر قبضہ جمالیا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)کراچی یونائیٹڈ انٹر اکیڈمی فٹسال لیگ کے سلسلے میں انڈر14کا فائنل بلدیہ سینٹر اکیڈمی نے اورنگی سینٹر اکیڈمی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد4-3 سے قابو کرکے ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔کے یو اورنگی سینٹر اور ینگ مسلم ایف سی اورنگی کے زیراہتمام کھیلے گئے فائنل میں بلدیہ سینٹر اکیڈمی کی جانب سے10 ویں منٹ میں نذیر نے گول بناکر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ صرف دو منٹ بعد اورنگی سنیٹر کے سہیل نے گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا۔اورنگی سینٹر اکیڈمی کی طرف سے19 ویں منٹ میں اسد نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں2-1 کی سبقت دلادی۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل بلدیہ سنیٹر اکیڈمی کے سجاد نے22 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 2-2گول سے برابر کردیا۔ہاف ٹائم میں مہمان خصوصی کراچی یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ارشد جمال کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ان کے ساتھ ذاکر خان، احسان اللہ، محمد سلیم سمائ، رضا خان، ایوب عالم،زاہد تاج، غلام فاروق، عبدالحفیظ ، محسن ، محمد فیضان سمیت دیگر فٹبال لورز موجود تھے۔ دوسرے ہاف کے30 ویں منٹ میں اورنگی سینٹر اکیڈمی کی ٹیم کی جانب سے وسیم نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں3-2 کی برتری دلادی۔ چار منٹ کے بعد بلدیہ سینٹر اکیڈمی کی جانب سے وقار نے 34ویں منٹ میں گول بنا کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔ کھیل کے40 ویں منٹ میں فاتح ٹیم بلدیہ سینٹر اکیڈمی کے نذیر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 4-3کی برتری دلادی۔