سر زمین مقدس کی آزادی کی جد وجہد ایما نی فریضہ ہے ، دردانہ صدیقی
کراچی ( لیڈی رپو رٹر) جما عت اسلا می پاکستان حلقہ خواتین کی مر کزی سیکر یٹری جنر ل دردانہ صدیقی نے گزشتہ دنو ں امریکی سفا رتخا نے کی اسرائیل سے بیت المقدس منتقلی پر کئے جا نے والے احتجا جی مظاہرے میں اسرائیلی فو جیو ں کے ہا تھو ں 62 فلسطینیو ں کی شہا دت کے واقعے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سر زمین مقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی و حفا ظت مسلما نو ں کا ایمانی فریضہ ہے ۔ بیت المقدس سے مسلما نوں کا روحا نی تعلق ہے جس کی بنا ء پر مسلما ن اس نا پا ک صیہو نی منصو بے کی ہر سطح پر مذمت اور مزاحمت کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ فلسطین کی سر زمین صرف فلسطینیو ں کے لئے نہیں بلکہ پورے عالم اسلا م کے لئے مقدس و محترم ہے لہذٰااس کی حفا ظت کا فرض کفایہ ادا کر نے والے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی وقت کی اولین ضرورت ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 57 مسلم ریا ستوں کے حکمرانو ں کی کا تا ہیو ں اور نا عا قبت اندیشیو ں کے سبب امریکہ اور اسرائیل کو یہ جرات ہو ئی کہ اس نے وہ اپنے نا پا ک منصوبے کو عملی جا مہ پہنا نے کے لئے معصوم اور نہتے فلسطینیو ں کا خو ن تک بہا نے سے گریز نہ کیا ۔