فیملی میڈیسن(FMEC ) کی تربیتی ورکشاپ
لاہور (پ ر) فیملی میڈیسن ایجوکیشن سینٹر (FMEC ) نے گورنمنٹ سوشل سیکورٹی ہسپتال شاہدرہ کے تعاون سے ایک ورکشاپ ہیلتھ کیئر پروفیشنل ازم پر ڈاکٹر عادل اختر اور ڈاکٹر شاہد شہاب کی زیر نگرانی منعقد کی۔ جس میں فیملی فزیشنز اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سوشل سیکورٹی ہسپتال شاہدرہ کے ایم ایس ڈاکٹر عارف سہیل نے بھی شرکت کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔