کولمبیا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائنڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 52 ,درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری
کولمبیا کے شمال مغربی پہاڑی علاقے 'کالڈاس' میں بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے اورگھروں پر مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں باون افراد ہلاک اور سنتیس زخمی ہوگئے،مٹی کےنیچے دبے ہوئے مزید افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو سرگرمیوں میں پانچ سو سے زائد اہلکارحصہ لے رہے ہیں،خبر ایجنسی کے مطابق تیس گھرمٹی کے نیچے دبے ہوئے ہیں،،جبکہ پچاس سے زیادہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، کولمبیا کے صدر جووان مینوئیل نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،