شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے زوئے نرے میں امریکی جاسوس طیاروں نے ڈرون حملے کیا ڈرون طیاروں نے ایک مکان کو نشانہ بنایا ، جس پر دو میزائل داغے گئے ، حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں نے نچلی پروازیں کیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔دو روز قبل بھی تحصیل شوال کے علاقے وڈوکے منڈی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔جب کہ پاکستان کی جانب سے حملوں کی شدید مذمت کی گئی تھی،