سول سروسز میں ترقیاں اور بھرتیاں صوبائی معاملہ نہیں بلکہ میرٹ کا ہے: نواز شریف
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سول سروسز میں بھرتیاں اور ترقیاں صوبائی معاملہ نہیں بلکہ میرٹ کا ہے،حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کو جانتا تک نہیں حکومت نے تمام بھرتیاں میرٹ پر کی ہیں ، معاملے کو صوبائیت کا رنگ دینا درست نہیں نواز شریف نے کہا کہ ترقیاں اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں، تیسرے درجے کے سفارشی کو اول درجے پر ترجیح دینا حکومتی پالیسی نہیں اگر عوام کیساتھ انصاف کرنا ہے تو اصولوں پر کاربند ہونا ہوگا،انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ بہت جلدی گھبرا جاتے ہیںوہ تحمل سے کام لیں ،معاملے کو میرٹ پر دیکھیں گے اور اُن سے شئیر کریں گے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے عوام کیلئے یکساں میرٹ طے کیا گیا، اگر ناانصافی یا زیادتی نظر آئی تو اسے ٹھیک کیا جائے گا۔