آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس انیل کمبلے کی صدارت میں ممبئی میں ہوا، دو روز جاری رہنے والے اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ،، کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹیسٹ میچ کا دورانیہ پانچ دنوں سے کم ہونا چاہیے جبکہ ٹیسٹ میچز صرف دن کی بجائے ڈے اینڈ نائٹ ہونے چاہیں ، تینوں فارمیٹس میں بیٹ اور گیند میں توازن لانے پر بھی کمیٹی مفتق رہی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی ایگزیکٹو کونسل کو بیٹنگ پاور پلے ختم کرنے اور آخری دس اووز میں دائرے سے باہر پانچ فیلڈرز کھڑے کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کی جائیں گی ، پلیئنگ کنڈیشنز، ہیلمٹ سیفٹی، ٹیکنالوجی کے استعمال ، کوڈ آف کنڈکٹ ، اور غیرقانونی بولنگ ایکشن کا بھی جائزہ لیا گیا،